رشتے کا تنازعہ، لڑکی کی مہندی کے دوران ہی سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کا پانچ سالہ بیٹا اغوا کے بعد قتل، افسوسناک خبرآگئی

رشتے کا تنازعہ، لڑکی کی مہندی کے دوران ہی سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کا پانچ ...
رشتے کا تنازعہ، لڑکی کی مہندی کے دوران ہی سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کا پانچ سالہ بیٹا اغوا کے بعد قتل، افسوسناک خبرآگئی

  

رحیم یار خان (ویب ڈیسک) پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں رشتے کے تنازع پر مبینہ طور پر 5 سالہ بچے کو اغواءکے بعد قتل کر دیا گیا۔پولیس نے بچے کے قتل کے ایک ملزم کو حراست میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

رحیم یار خان کے علاقے خان بیلہ میں 5 سالہ بچے کو مبینہ طور پر اغواءکرنے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔بچے کی لاش گنے کے کھیتوں سے پولیس نے برآمد کرلی گئی ہے، مقتول بچے کا والد سعودی عرب میں محنت مزدوری کرتا ہے۔

پولیس نے قریبی رشتے دار کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان کا فریقین کے درمیان رشتے پر تنازع تھا جبکہ متاثرہ خاندان میں لڑکی کی مہندی کی تقریب چل رہی تھی اور ملزم اس شادی کا مخالف تھا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -رحیم یارخان -