تحریک انصاف کے رہنما کی رہائشگاہ کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ

تحریک انصاف کے رہنما کی رہائشگاہ کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ
تحریک انصاف کے رہنما کی رہائشگاہ کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ویب ڈیسک) کمالیہ میں سیاسی رہنما میاں ریاض شاہد کی رہائش گاہ کے باہر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے واقعے میں میاں ریاض شاہد اور ان کے اہلخانہ محفوظ رہے۔
تحریک انصاف کے رہنما میاں ریاض شاہد کی رہائش گاہ کے باہر رات 4 بجے اسلحہ سے مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔واقعے کے بعدموٹر سائیکل سوار ملزمان با آسانی فرار ہوگئے۔فائرنگ کے واقعہ میں میاں ریاض شاہد اور انکے اہلخانہ محفوظ رہے فائرنگ سے گھر کے دروازے اور شیشے ٹوٹ گئے۔