اپوزیشن جماعتوں کا اے پی سی کاڈرامہ لگنے سے پہلے ہی فلاپ ہوگیا ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار

اپوزیشن جماعتوں کا اے پی سی کاڈرامہ لگنے سے پہلے ہی فلاپ ہوگیا ،وزیراعلیٰ ...
اپوزیشن جماعتوں کا اے پی سی کاڈرامہ لگنے سے پہلے ہی فلاپ ہوگیا ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا اے پی سی کاڈرامہ لگنے سے پہلے ہی فلاپ ہوچکا ہے،اپوزیشن نے صرف ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے اے پی سی کاشوشہ چھوڑا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہاہے کہ پاکستان کی ترقی و عوام کی خوشحالی کاسفر کھوٹا کرنیوالے 3 سال صبر کریں،اپوزیشن لوٹ مار سے جمع دولت بچانے کی ناکام کوشش کررہی ہے،عوام کے مسترد شدہ عناصر کے ہاتھ پہلے کچھ آیا ہے نہ آئندہ آئے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام کو وزیراعظم کی شفاف قیادت پر پورااعتماد ہے ،عمران خان درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز کاپامردی سے مقابلہ کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت عوامی خدمت اور قومی ترقی کے مشن پر عمل پیرا ہے،حکومت مدت پوری کرے گی ۔