نیب نیازی گٹھ جوڑ کے الزامات لیکن کیا عثمان بزدار کو وزیراعظم کی مرضی سے نیب نے بلایا؟سینئر صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

نیب نیازی گٹھ جوڑ کے الزامات لیکن کیا عثمان بزدار کو وزیراعظم کی مرضی سے نیب ...
نیب نیازی گٹھ جوڑ کے الزامات لیکن کیا عثمان بزدار کو وزیراعظم کی مرضی سے نیب نے بلایا؟سینئر صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اکثر مقامات پر یہ الزام عائد کیا جاتاہے کہ نیب اور عمران خان نیازی کا مبینہ گٹھ جووڑ ہے لیکن اب سینئر صحافی و تجزیہ کار عمران یعقواب نے انکشاف کیاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ہٹوانے کی گیم میں وزیراعظم عمران خان شامل نہیں ہیں۔

نجی ٹی وی جی این این کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار عمران یعقوب خان کا کہنا تھا کہ میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ قومی احتساب بیورو(نیب)نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکو وزیراعظم عمران خان کی مرضی کے بغیر بلایا ہے اور وہ لوگ جو یہ چاہتے ہیں کہ عثمان بزدار پنجاب میں وزیراعلیٰ نہ رہیں،ان کے بہت سارے اشارے موجود ہیں لیکن وزیراعظم عمران خان اس گیم میں شامل نہیں ہیں۔

سنیئر تجزیہ کار ظفر ہلالی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا وقت آ گیا ہے اور ان کا جانا ٹھہر گیا ہے،اپوزیشن کہتی ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے تو میرا سوال ہے کہ اگر ایساتھا تو پھر نیب عمران خان کے پسندیدہ بندے کے گرد گھیرا کیوں تنگ کر رہا ہے اور اس سے ہر چیز کے بارے میں معلومات طلب کی ہیں،اور یہ سب کچھ عثمان بزدار کو مستعفی ہونے کی طرف لے کر جا رہا ہے،اصل میں عمران خان بھی یہی چاہتا ہے کہ بزدار جائے لیکن ایسے نہیں کہ وہ خود کہے کہ تم جاو¿ بلکہ بزدار خود ہی چلا جائے اور نیب عثمان بزدار کے خلاف ایسا مضبوط کیس لا رہا ہے کہ انہیں جانا ہو گا۔ 

مزید :

قومی -