کراچی کے مسائل کے حل کیلئے مشاورتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی،ترجمان سندھ حکومت کی تصدیق

کراچی کے مسائل کے حل کیلئے مشاورتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی،ترجمان سندھ حکومت کی ...
کراچی کے مسائل کے حل کیلئے مشاورتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی،ترجمان سندھ حکومت کی تصدیق

  

کراچی(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)کراچی کے مسائل کے حل کیلئے مشاورتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی،کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ کمیٹی میںوفاق اور سندھ حکومت کے 3 ،3 نمائندے شامل ہوں گے۔

وفاق کی جانب سے وفاقی وزرااسدعمر،علی زیدی اور امین الحق شامل ہوں گے جبکہ کمیٹی میں سندھ کی جانب سے صوبائی وزراناصر شاہ اورسعید غنی شامل ہوں گے،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کمیٹی کے چیئرمین ہوںگے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ تمام حکومتیں ملکر کام کریں گی تو مسائل حل ہوں گے،سندھ حکومت صوبے کی ترقی کیلئے ملکر کام کرنے کو ہمیشہ سے تیار ہے،انہوں نے کہاکہ سندھ بھر میں ترقیاتی کاموں کو تیز اور بروقت مکمل کیاجا سکے گا،کمیٹی صوبے کی ترقیاتی کاموں میں حائل رکاوٹیں دور کرے گی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -