کشمیری1947 سے ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں،ضروری ہے کہ ہم اقوام عالم کو کشمیریوں کیساتھ کئے وعدے کو یاددلائیں ، ارکان برطانوی پارلیمنٹ 

کشمیری1947 سے ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں،ضروری ہے کہ ہم اقوام عالم کو کشمیریوں ...
کشمیری1947 سے ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں،ضروری ہے کہ ہم اقوام عالم کو کشمیریوں کیساتھ کئے وعدے کو یاددلائیں ، ارکان برطانوی پارلیمنٹ 

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)ممبربرطانوی پارلیمنٹ چیئرمین فرینڈز آف کشمیراینڈریوگومین نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاہے کہ میری ہمدردی اورسپورٹ ہمیشہ آپ کے ساتھ ہے ،ضروری ہے کہ ہم اقوام عالم کو کشمیریوں کیساتھ کئے وعدے کو یاددلائیں ، کشمیری1947 سے ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں۔

چیئرمین فرینڈز آف کشمیراینڈریوگومین نے کہاہے کہ کشمیریوں کویہ حق ہوناچاہئے کہ وہ اپنے سیاسی مستقبل کافیصلہ کریں ،مقبوضہ کشمیر میں بدترین لاک ڈاﺅن کے باعث صورتحال سنگین ہے،انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے تمام حقوق سلب کئے ہیں ،اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،میں اور میرے لیبرپارٹی کے ساتھ ہمیشہ کشمیریوں کیساتھ ہیں ،آپ کی آواز بند کر دنیا میں مسئلے کو اجاگرکریں گے ۔

اینجلاریزنے کہاکہ لیبرپارٹی ہمیشہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کامعاملہ اٹھاتی رہی ہے،مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کواب امن کی طرف لے جاناچاہئے،بھارت اورپاکستان کو ملکر مسئلے کاحل نکالناچاہئے۔

مزید :

بین الاقوامی -