نیو اسلام آباد ایئر پورٹ، ناقص تعمیر کے باعث بارش سے سیلنگ گر گئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کی ناقص تعمیر کے باعث بارش سے سیلنگ فرش پر گر گئی۔
اسلام آباد ایئر پورٹ کے انٹرنیشنل ڈیپارچر اور ڈومیسٹک ڈیپارچر کی سیلنگ گرنے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔فوٹیج میں نظر آ رہا ہے کہ سیلنگ گرتے ہی بارش کا پانی بھی لاؤنجز میں داخل ہو گیا۔
پہلے بھی متعدد مواقع پر بارش کا پانی نیو اسلام آباد ایئرپورٹ میں داخل ہوتا رہا ہے۔نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی ناقص تعمیرات کی انکوائری 2 سال سے جاری ہے۔