اولڈ سٹی اتھارٹی کی نااہلی، شاہی قلعہ کی دیواروں پر ایسا رنگ کر دیا کہ اس کی تاریخی حیثیت ہی خطرے میں ڈال دی ، افسوسناک خبر آ گئی 

اولڈ سٹی اتھارٹی کی نااہلی، شاہی قلعہ کی دیواروں پر ایسا رنگ کر دیا کہ اس کی ...
اولڈ سٹی اتھارٹی کی نااہلی، شاہی قلعہ کی دیواروں پر ایسا رنگ کر دیا کہ اس کی تاریخی حیثیت ہی خطرے میں ڈال دی ، افسوسناک خبر آ گئی 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )اولڈ سٹی اتھارٹی کی غفلت نے شاہی قلعہ کی تاریخی حیثیت کو خطرے میں ڈال دیا گیا ، قلعہ کو بارشوں سے پہنچنے والے نقصان پر عام پینٹ کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آرکیالوجی پنجاب نے صوبائی سیکریٹری سیاحت کو رپورٹ بھیج دی ، رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ اولڈ سٹی حکام نے محکمہ آثار قدیمہ سے اجازت نہیں لی ۔ سابق ڈائریکٹر آرکیالوجی کا کہناتھا کہ قلعے میں رنگ سے تاریخی ورثے کا بیڑہ غرق کر دیا گیا ۔

عام پینٹ کے باعث شاہی قلعہ کو یونیسکو ہیرٹیج لسٹ سے باہر ہونے کا خطرہ ہے ،آثار قدیمہ قوانین نظر انداز کیے گئے ، قدیمی عمارت کو نقصان پہنچانے والا رنگ کر دیا گیا ، دلان جہانگیر چوک پر رنگ کرنا آثار قدیمہ اور یونیسکو گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی ہے ، لاہور قلعے کے اس حصے کی اصل عمارت کا رنگ ہمیشہ کیلئے ضائع ہو گیاہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -