حکومت کا اوورسیزپاکستانیوں کوڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت دینے کافیصلہ 

حکومت کا اوورسیزپاکستانیوں کوڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت دینے کافیصلہ 
حکومت کا اوورسیزپاکستانیوں کوڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت دینے کافیصلہ 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے اوورسیزپاکستانیوں کوڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت دینے کافیصلہ کیا ہے،تارکین وطن براہ راست بینک ادائیگیاں اورسرمایہ کاری کرسکیں گے،زلفی بخاری نے"روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس"منصوبہ کوحتمی شکل دےدی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزارت اوورسیزنے پاکستانی کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا،حکومت نے اوورسیزپاکستانیوں کوڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت دینے کافیصلہ کیا ہے،تارکین وطن براہ راست بینک ادائیگیاں اورسرمایہ کاری کرسکیں گے،زلفی بخاری نے"روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس"منصوبہ کوحتمی شکل دےدی ۔

 سٹیٹ بینک سمیت تمام کمرشل بینکوں اورسٹیک ہولڈرزسے مشاورت مکمل کرلی گئی ،تارکین وطن واپس آئے بغیرمکمل آپریشنل بینک اکاؤنٹ کھلواسکیں گے ،بینک اکاؤنٹ کیلئے بنیادی معلومات اوردستاویزآن لائن فراہم کرناہوں گی۔

تارکین وطن کوپاکستانی بینکنگ کاجدیدڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم فراہم کیاجائےگا،فنڈزٹرانسفر،بل پیمنٹ سمیت تمام بنیادی بینکنگ سروسز دستیاب ہوں گی۔منصوبے کے تحت اوورسیز پاکستانی سٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاری کرنے کے اہل ہونگے،بینکوں کی جانب سے فکس ڈیپازٹ پراڈکٹس کی آفرز سے بھی فائدہ اٹھایا جاسکے گا،رہائشی یا کمرشل پراپرٹی کی خریداری کیلئے براہ راست ٹرانزیکشن کی سہولت ملے گی ۔اوورسیز پاکستانی اپنی مرضی سے مقامی یافارن کرنسی میں اکاﺅنٹ کھلوا سکیں گے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -