توشہ خانہ ریفرنس،نیب کاآصف زرداری کی احتساب عدالت پیشی پر سکیورٹی انتظامات بڑھانے کیلئے انتظامیہ اور پولیس کو خط 

توشہ خانہ ریفرنس،نیب کاآصف زرداری کی احتساب عدالت پیشی پر سکیورٹی انتظامات ...
توشہ خانہ ریفرنس،نیب کاآصف زرداری کی احتساب عدالت پیشی پر سکیورٹی انتظامات بڑھانے کیلئے انتظامیہ اور پولیس کو خط 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری کی احتساب عدالت میں پیشی پر سکیورٹی انتظامات بڑھانے کیلئے انتظامیہ اور پولیس کو خط لکھ دیا،خط نیب راولپنڈی کی جانب سے چیف کمشنر اور آئی جی پولیس کو لکھاگیاہے۔

خط میں کہاگیاہے کہ 17 اگست کو احتساب عدالت کیلئے اضافی سکیورٹی فراہم کی جائے ،ایک سیاسی جماعت کے لیڈر کارکنوں کوعدالت آنے کی ترغیب دے رہے ہیں،خط میں کہاگیاہے کہ احتساب عدالت کے ساتھ نیب راولپنڈی کے دفتر پر بھی اضافی سکیورٹی فراہم کی جائے ۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری کو طلب کررکھا ہے اور انہیں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -