”یاسر حسین سے جلد شادی اس لیے کی کیونکہ ۔۔۔“اداکارہ اقرا ءعزیز نے چٹ منگی پٹ بیاہ کی پہلی مرتبہ وجہ بے نقاب کر کے سب کو حیران کر دیا 

”یاسر حسین سے جلد شادی اس لیے کی کیونکہ ۔۔۔“اداکارہ اقرا ءعزیز نے چٹ منگی پٹ ...
”یاسر حسین سے جلد شادی اس لیے کی کیونکہ ۔۔۔“اداکارہ اقرا ءعزیز نے چٹ منگی پٹ بیاہ کی پہلی مرتبہ وجہ بے نقاب کر کے سب کو حیران کر دیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کی شادی کا کافی عرصہ تک سوشل میڈیا پر چر چا رہا اور اداکار کے انداز پیشکش نے تو ویسے ہی ہر طرف دھوم مچائے رکھی تھی تاہم اب 9 ماہ بعد جلدی شادی کرنے کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کچھ خاص وجوہات کی وجہ سے یاسر حسین سے جلد شادی کی۔

یاسر حسین اور اقرا عزیز 28 دسمبر 2019 کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے اور انہوں نے جولائی 2019 کو کراچی میں ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈز شو کے دوران منگنی کرلی تھی۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران اقرا عزیز نے یاسر حسین سے تعلقات، شادی اور محبت پر بات کرنے سمیت اپنے کیریئر سے متعلق بھی بات کی۔جلد شادی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے اداکارہ اقرا عزیز نے کہا کہ دراصل دونوں کے تعلقات استوار ہونے پر لوگ طرح طرح کی باتیں کر رہے تھے اور ان سے سوالات پوچھے جانے لگے تھے۔اقرا عزیز کے مطابق لوگ ان سے ڈیٹنگ اور ملاقاتوں سے متعلق سوالات کرتےتھے، جس سے وہ تنگ آگئی تھیں اور پھر پہلے ہی جب انہوں نے یاسر حسین کو اپنا شریک حیات بنانے کا فیصلہ کر ہی لیا تھا تو اس لیے انہوں نے شادی میں جلدی کی۔

اقرا عزیز کے مطابق انہیں اسلامی ملک میں شادی سے قبل ملاقاتوں کے طعنے دیے جاتے تھے اور انہوں نے ایسی ہی باتوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے جلدی شادی کی۔ایک اور سوال کے جواب میں اقرا عزیز نے انکشاف کیا کہ ان کے اور یاسر حسین کے درمیان 2018 میں کینیڈا کے دورے کے دوران تعلقات استوار ہوئے اور انہوں نے اسی دوران ایک دوسرے کو پسند کرنا شروع کیا تھا۔

مزید :

تفریح -