بیوی نے میکے جانے کی ضد کی تو شوہر نے ایسی سزا دے دی کہ روح کانپ اٹھے

بیوی نے میکے جانے کی ضد کی تو شوہر نے ایسی سزا دے دی کہ روح کانپ اٹھے
بیوی نے میکے جانے کی ضد کی تو شوہر نے ایسی سزا دے دی کہ روح کانپ اٹھے

  

جے پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست راجستھان میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو صرف اس بنا پر قتل کردیا کہ وہ میکے جانے کی ضد کر رہی تھی۔

راجستھان کے ضلع بوندی کے گاؤں دراکانیا میں میں پارا بائی نامی خاتون نے اپنے میکے جانے کی ضد کی، اسی بات پر اس کی اپنے شوہر نند کشور کے ساتھ بحث ہوگئی جس پر شوہر نے طیش میں آکر ڈنڈا اٹھالیا اور بیوی کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔

پولیس نے اطلاع ملنے پر مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد میکے والوں کے حوالے کردیا ہے جبکہ ملزم شوہر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -