لاہور کے کتنے فیصد علاقو ں میں کورونا موجود ہے؟تشویشناک خبر آگئی

لاہور کے کتنے فیصد علاقو ں میں کورونا موجود ہے؟تشویشناک خبر آگئی
لاہور کے کتنے فیصد علاقو ں میں کورونا موجود ہے؟تشویشناک خبر آگئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ویٹرنری یونیورسٹی کے ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف مائیکروبیالوجی ڈاکٹر طاہر یعقوب کا کہنا ہے کہ لاہور شہر میں کورونا وائرس بدستور موجود ہے۔ڈاکٹر طاہر یعقوب نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر23 دنوں میں واسا کے108 لفٹ اسٹیشنز سے سیوریج کے نمونے لیے، 70 فیصد علاقوں میں کورونا وائرس موجود ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جوہر ٹاو¿ن، ہمدرد چوک ٹاون شپ کے علاقوں میں کورونا مسلسل پازیٹو آرہا ہے۔ڈاکٹر طاہر یعقوب نے کہا کہ ایک پرائیویٹ یونیورسٹی کے اطراف میں 56 گھروں کے نمونوں میں سے 16 میں کورونا پایا گیا۔انہوں نے کہا کہ تمام سیمپلنگ سمارٹ لاک ڈاون کے دنوں میں کی گئی، ان علاقوں میں ہفتہ وار بنیاد پر سیوریج کے نمونے لیے جارہے ہیں

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -