سیف علی خان کی سالگرہ، کتنے سال کے ہوگئے؟

سیف علی خان کی سالگرہ، کتنے سال کے ہوگئے؟
سیف علی خان کی سالگرہ، کتنے سال کے ہوگئے؟

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان آج اپنی 50 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

بھوپال کے نواب گھرانے میں پیدا ہونے والے سیف علی خان نے فلمی کریئر کا آغاز 1993 میں کنگ میکر یش چوپڑا کی فلم پرمپارا سے کیا۔ ان کی والدہ شرمیلا ٹیگور 60 اور 70 کی دہائی کی سب سے مشہور اور بولڈ ترین اداکارہ تھیں جبکہ والد منصور علی پٹودی انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان تھے۔

سیف علی خان نے خود سے 10 سال بڑی اداکارہ امرتا سنگھ کے ساتھ 1991 میں پہلی شادی کی ۔ یہ وہ وقت تھا جب سیف علی خان کو نان پروفیشنل ہونے کی وجہ سے بے خودی فلم سے نکال دیا گیا تھا۔ پہلی شادی سے ان کے 2 بچے (سارہ علی خان اور ابراہیم خان) ہیں ۔ ان کی بڑی بیٹی سارہ علی خان بھی بالی ووڈ میں اپنا نام بنا چکی ہیں۔

2004 میں سیف علی خان کی پہلی شادی ناکام ہوئی تو انہوں نے اپنی ساری توجہ کریئر پر کردی ، اس دوران انہوں نے بہت سی کامیاب فلمیں دیں۔ 2012 میں انہوں نے اداکارہ کرینہ کپور کے ساتھ نئی زندگی شروع کی۔ کرینہ کپور کے بطن سے تیمور علی خان پیدا ہوئے جبکہ ایک بار پھر وہ امید سے ہیں۔

مزید :

تفریح -