انگلش کنڈیشنز میں پاکستانی نوجوان باؤلرز۔۔۔۔مایہ ناز پیسر محمدعرفان نے کامیابی کا گر بتا دیا  

 انگلش کنڈیشنز میں پاکستانی نوجوان باؤلرز۔۔۔۔مایہ ناز پیسر محمدعرفان نے ...
 انگلش کنڈیشنز میں پاکستانی نوجوان باؤلرز۔۔۔۔مایہ ناز پیسر محمدعرفان نے کامیابی کا گر بتا دیا  

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کےطویل القامت  فاسٹ باؤلر محمد عرفان کو انگلینڈ کیخلاف سیریز میں پاکستان ٹیم سے بہتر کھیل کی توقع ہے۔

نجی ٹی وی کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں فاسٹ باؤلر  محمد عرفان نے کہاکہ انگلش کنڈیشنز میں پاکستانی نوجوان بولرز لائن ولینتھ کے ساتھ  مختلف ورائٹیز کا استعمال کرکے حریف بیٹسمینوں کو پریشان کرسکتے ہیں، مانچسٹر ٹیسٹ میں ہماری ٹیم نے زیادہ تر سیشنز میں بہتر کھیل پیش کیا تاہم آخر میں  پارٹنرشپ کو نہیں توڑا جا سکا،سکواڈکے ساتھ تجربہ کارکوچنگ سٹاف ہے، امید رکھنی چاہیے کہ دوسرے ٹیسٹ میں زیادہ اچھی پلاننگ کے ساتھ بولنگ ہوگی اور ٹیم سیریز میں کم بیک بھی کرے گی۔طویل القامت فاسٹ باؤلر محمد عرفان کے مطابق قومی ٹیم سے ڈراپ ہونے پر مایوس نہیں، فٹنس مسائل کی وجہ سے کارکردگی میں فرق آیا، اب تمام مسائل  پر قابوپالیا ہے،ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں میں واپسی کیلیے سخت محنت جاری اور بس موقع ملنے کا منتظر ہوں۔

ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ نسیم شاہ، شاہین آفریدی،محمد عباس اور دیگر نئے بولرز کے آنے سے مقابلے کا رجحان بڑھا ہے، اس کو بہت مثبت انداز میں لیتا ہوں، ایسے ماحول میں ہر باؤلر کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ شاندار پرفارمنس سے ٹیم میں جگہ برقرار رکھے،اس رجحان سے ملک کو فائدہ ہی ہوتا ہے،  میری توجہ بھی واپسی پر مرکوز ہے۔

مزید :

کھیل -