ایم ایس دھونی کی ریٹائرمنٹ پر شاہد آفریدی نے بھی پیغام جاری کردیا،ایسی بات کہہ دی کہ شائقین کرکٹ بھی داد دیں گے

ایم ایس دھونی کی ریٹائرمنٹ پر شاہد آفریدی نے بھی پیغام جاری کردیا،ایسی بات ...
ایم ایس دھونی کی ریٹائرمنٹ پر شاہد آفریدی نے بھی پیغام جاری کردیا،ایسی بات کہہ دی کہ شائقین کرکٹ بھی داد دیں گے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے گزشتہ روز بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے بھارتی کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کو بھارتی کرکٹ کا حقیقی لیجنڈ قرار دیتے ہوئے انہیں کرکٹ کیلئے بیش بہا خدمات انجام دینے پر سراہتے ہوئے شاندار کیریئر کے اختتام پر مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے معروف پاکستانی بلے باز شاہد آفریدی نے لکھا کہ بھارتی کرکٹ کے حقیقی لیجنڈز میں سے ایک اور دنیائے کرکٹ کے عظیم کپتانوں میں سے ایک کپتان ایم ایس دھونی کو شاندار کیرئیر کی مبارکباد۔شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں ایم ایس دھونی کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی، ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سریش رائنا بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔مہندر سنگھ دھونی نے کھیل سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا، جس کیمطابق انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ کے بعد ایک روزہ اور ٹی ٹوئٹی میچوں کو بھی خیرباد کہہ دیا۔سابق بھارتی کپتان نے 6 سال قبل ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا تھا۔مہندر سنگھ دھونی نے اپنے کرکٹ کرئیر کے دوران 350 ون ڈے اور 98 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھارت کی نمائندگی کی۔

مزید :

کھیل -