ملک کی بڑی مذہبی جماعت کے سربراہ وفد کے ہمراہ مریم نواز شریف سے ملنے جاتی امرا پہنچ  گئے،وفد میں کون کون سے بڑے علما شامل تھے؟تفصیلات جانئے

ملک کی بڑی مذہبی جماعت کے سربراہ وفد کے ہمراہ مریم نواز شریف سے ملنے جاتی ...
ملک کی بڑی مذہبی جماعت کے سربراہ وفد کے ہمراہ مریم نواز شریف سے ملنے جاتی امرا پہنچ  گئے،وفد میں کون کون سے بڑے علما شامل تھے؟تفصیلات جانئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مرکزی جمعیت اہل حدیث کے کے سربراہ علامہ پروفیسر سینیٹر ساجد میرنے وفد کے ہمراہ آج جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وفدمیں ناظم اعلی سینیٹر حافظ عبدالکریم، علامہ حافظ ابتسام الٰہی ظہیر،علامہ رانا محمد شفیق پسروی،مولانا  ڈاکٹر عبدالغفور راشد،مولانا عبدالرشید حجازی،علامہ حافظ یونس آزاداور اسامہ عبدالکریم شامل تھے۔ملاقات میں مریم نواز کے ہمراہ ان کے شوہر کیپٹن(ر)صفدر بھی موجود تھے ۔

تفصیلات کےمطابق مرکزی جمعیت اہل حدیث کےبڑے وفد نےجاتی امرامیں مسلم لیگ کی نائب صدرمریم نواز شریف سےتفصیلی ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال سمیت نیب آفس کے باہر مریم نواز کی پیشی کے موقع  پر افسوسناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر علامہ ساجد میر نے نیب دفتر میں پیشی کے موقع پر مریم نواز اور مسلم لیگ کے کارکنوں پر ہونے والے پولیس حملے کی مذمت کی اور مریم نواز کی گاڑی پر حملے کو افسوس ناک قرار دیا۔ مریم نواز نے پروفیسر ساجد میر کی طرف سے ہمدردی کا اظہار کرنے اور خیریت دریافت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ اور آپ کی جماعت ہمیشہ ہمارا ساتھ دیتے ہیں آپ ہمارے بزرگ ہیں آپ کی دعاؤں کی ہر لمحہ ہمیں ضرورت رہتی ہے۔ اس موقع پر پروفیسر ساجد میر نے میاں محمد نواز شریف کی صحت کے بارے میں بھی دریافت کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

بعد ازاں میڈیاسےگفتگو کرتےہوئےپروفیسرساجدمیرنےکہاکہ جس طرح نیب کےدفتر پیشی کےموقع پرمریم نواز کی گاڑی پر حملہ کیا گیا وہ نہایت افسوسناک عمل تھا،اسی طرح لیگی کارکنان پر پولیس کی طرف سے لاٹھی چارج اور تشدد کا نشانہ بھی قابل مذمت ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -