پہلی مرتبہ اوورسیز پاکستانیوں کو بڑی سہولت دینے کا فیصلہ،حکومت نے منصوبے کو حتمی شکل دے  دی

 پہلی مرتبہ اوورسیز پاکستانیوں کو بڑی سہولت دینے کا فیصلہ،حکومت نے منصوبے ...
 پہلی مرتبہ اوورسیز پاکستانیوں کو بڑی سہولت دینے کا فیصلہ،حکومت نے منصوبے کو حتمی شکل دے  دی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اوورسیز پاکستانیوں کو ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت اوورسیز نے پاکستانی کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا،ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اوورسیز پاکستانیوں کو ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اوورسیز پاکستانیز ملک میں براہ راست بینکنگ پیمنٹس اور سرمایہ کاری کرسکیں گے۔زلفی بخاری نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس منصوبے کو حتمی شکل دے دی،سٹیٹ بینک سمیت تمام کمرشل بینکوں اورسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل ہوگئی۔بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن واپس آئےبغیرمکمل آپریشنل بینک اکاؤنٹ کھلواسکیں گے،بینک اکاؤنٹ کھلوانےکےلیےبنیادی معلومات، دستاویز آن لائن فراہم کرنا ہوں گی،اوورسیز ہم وطنوں کو پاکستانی بینکنگ کاجدیدڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم فراہم کیاجائیگا،فنڈز ٹرانسفر،بل پیمنٹ،ای کامرس سمیت تمام بنیادی بینکنگ سروسز دستیاب ہوں گی۔

منصوبے کے تحت اوورسیز پاکستانی اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کرنے کے اہل ہوں گے،بینکوں کی جانب سے فکس ڈیپازٹ پروڈکٹس کی آفرز سے بھی فائدہ اٹھایا جاسکے گا،رہائشی یا کمرشل پراپرٹی کی خریداری کےلیےبراہ راست ٹرانزیکشن کی سہولت مل سکے گی۔اوورسیز پاکستانی اپنی مرضی سے مقامی یا فارن کرنسی میں اکاؤنٹ کھلواسکیں گے،اوورسیز پاکستانی جس وقت چاہیں اپنا سرمایہ بغیر پیشگی اجازت نکال سکیں گے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -