ضیاء الحق کی 32 ویں برسی، کورونا کی وجہ سے مرکزی تقریب نہیں ہوگی: اعجاز الحق

ضیاء الحق کی 32 ویں برسی، کورونا کی وجہ سے مرکزی تقریب نہیں ہوگی: اعجاز الحق
ضیاء الحق کی 32 ویں برسی، کورونا کی وجہ سے مرکزی تقریب نہیں ہوگی: اعجاز الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ض کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق نے کہا ہے کہ 17 اگست کو شہید صدر پاکستان و چیف آف آرمی سٹاف جنرل محمد ضیاء الحق کی 32 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی تاہم کورونا وباء اور ایس او پیز کی بناء پر اس دفعہ مرکزی تقریب کا انعقاد نہیں ہو گا ۔ 

اپنے ایک بیان میں محمد اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ شہداء بہاولپور کی برسی کے موقع پر شام چار بجے مزار پر پارٹی کے مرکزی عہدیدار اور خاندان کے افراد دعا کریں گے جبکہ پارٹی اور ضیاء الحق شہید فاونڈیشن کے عہدیداران اور کارکنان ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کریں گے ۔