شہر قائد کا بااختیار میئر لانے کیلئے تحریک انصاف،ایم کیو ایم اور سندھ  حکومت کیا کرنے جا رہی ہے؟بڑی خبر آگئی

شہر قائد کا بااختیار میئر لانے کیلئے تحریک انصاف،ایم کیو ایم اور سندھ  حکومت ...
شہر قائد کا بااختیار میئر لانے کیلئے تحریک انصاف،ایم کیو ایم اور سندھ  حکومت کیا کرنے جا رہی ہے؟بڑی خبر آگئی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) مئیر کراچی کی مدت ختم ہونے کے بعد متفقہ ایڈمنسٹریٹر لانے کا پلان بنا لیا گیا،آئندہ بلدیاتی انتخابات سے پہلے ڈی لیمٹیشن ہوگی،بااختیار میئر لانے کیلئے سندھ اسمبلی میں بل پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق  مئیر کراچی کی مدت ختم ہونے کے بعد متفقہ ایڈمنسٹریٹر لانے کا پلان بنا لیا گیا،آئندہ بلدیاتی انتخابات سے پہلے ڈی لیمٹیشن ہوگی،بااختیار میئر لانے کیلئےسندھ اسمبلی میں بل پیش کیا جائےگا۔پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہےکہ کراچی نےہمیں بڑامینڈیٹ دیا، اس لئےوفاقی حکومت پربہت دباؤہے، پیپلز پارٹی کو ایک آخری موقع دینے اور سندھ حکومت کے ساتھ مل بیٹھنے کو تیار ہیں،اگراب بھی کام نہ کیا تو ڈنڈےکاآپشن رہ جائےگا۔دوسری جانب کراچی سمیت سندھ بھر کےمسائل حل کرنےکیلئےوفاقی اورسندھ حکومت ایک پیج پرآ گئی ہے، مسائل کے حل کے لئے مشاورتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے بھی تصدیق کر دی ہے۔کمیٹی میں وفاق اور سندھ حکومت کے تین تین نمائندے شامل ہوں گے۔ وفاق کی جانب سے وفاقی وزرا اسد عمر، علی زیدی اور امین الحق شامل ہوں گے جبکہ سندھ کی جانب سے صوبائی وزرا ناصر شاہ اور سعید غنی شامل ہوں گے۔ کمیٹی کے چیئرمین وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ ہوں گے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -