"امت کی قیادت کا حق خادم حرمین شریفین کو ہے، سعودی عرب پر الزام لگانے والے بتائیں کہ ۔۔۔ " علامہ طاہر محمود اشرفی کھل کر میدان میں آگئے

"امت کی قیادت کا حق خادم حرمین شریفین کو ہے، سعودی عرب پر الزام لگانے والے ...

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین علماء پاکستان کونسل علامہ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ امت کی قیادت کا حق خادم حرمین شریفین کو دوسروں سے زیادہ ہے، سعودی عرب پر تنقید کرنے والے بتائیں کے وہ کس کی خدمت کر رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب  کی حمايت اگر نام نہاد محب وطنوں کے نزديک حرام ہے تو سعودى عرب کے خلاف مہم كيوں جائز ہے؟ فلسطينيوں كى سب سے زياده امداد كرنے والا سعودى عرب ہے ، سعودى عرب كو گالياں دينے والے كس كى خدمت كر رہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ صرف جهوٹ پر چلائی جانے والى مہم سے نقصان صرف ان پاكستانيوں كا ہورہا ہے جو كسب معاش اور رزق حلال كے لیے زندگى كا سارا وقت عرب دنيا ميں لگا چكے ہیں۔ وزير خارجہ صاحب عرب دنيا ميں پاكستانيوں سے اپنے بارےميں پوچھیں۔ پاک سعودى عرب تعلقات بيانات اور شخصيات سے زياده اہم ہيں ، بغير تحقيق سعودى عرب پر الزام تراشى كرنے والوں كو مايوسى كےعلاوه كچھ نہیں ملے گا۔

علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سعودى عرب كى حمايت كرنے والوں پر الزام لگانے والو تم بتاو تم كس كى خدمت كر رہےهو؟ تمہارا ايجنڈا كيا ہے۔ جان لو ہم اس مظلوم امت كى وحدت كى علامت ارض حرمين شريفين كو سمجھتے ہيں اور امت كى قيادت كا حق خدام الحرمين الشريفين كو كسى بهى دوسرے سے زياده ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -