پاکستان تحریک انصاف مدینہ منورہ کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد

پاکستان تحریک انصاف مدینہ منورہ کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد
پاکستان تحریک انصاف مدینہ منورہ کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مکہ مکرمہ (محمدعامل عثمانی) تقریب کی صدارتصدر مدینہ منورہ میاں افضل عزیز نے کی جبکہ مہمان خصوصی، انجم اقبال وڑائچ صدر ٹائیگر فورس، مہمانان اعزاز تنویر صدیق خان فوکل پرسن اورسیز منسٹری ،ملک امجد اقبال اعوان فوکل پرسن اورسیز منسٹری موجود تھے،تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کے حصول کے لیے بے شمار قربانیاں دی گیں، بانی پاکستان اور محسنین پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
 رنگا رنگ پاکستان کی جھنڈیوں اور ملی نغموں نے جشن آزادی کی محفل کو چار چاند لگا دیے باقاعدہ کیک بھی کاٹا گیا اور بچوں کی شرکت نے پروگرام کو مزید رونق بخشی۔ کیک میں معروف صحافی اورسماجی رہنما محمدعامل عثمانی کی توجہ دلانے کے مطابق کیک پر پاکستانی جھنڈا اورنقشہ نہیں بنایاگیا ۔
تقریب کے شرکاہ میں، حاجی خلیل احمد، ابراھیم بخش اور بخش بردران، رانا انعام اللہ، شاہد کنڈی، عمران بھٹی، عبدالمطلب، محمد حسن،اور پارٹی ورکرز کی کثیر تعداد بھی پروگرام میں شامل تھی اور نظامت کے فرائض محمد اسحاق نے سر انجام دیے۔ آخر میں دیار نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میں پاکستان کی بقا اور سلامتی کی دعا کی گئی اور پاکستان کے قومی ترانے پہ پروگرام کا اختتام کیا گیا۔

مزید :

عرب دنیا -