کوئٹہ سمیت بلوچستان شدید زلزلے سے لرز اٹھا

کوئٹہ سمیت بلوچستان شدید زلزلے سے لرز اٹھا
کوئٹہ سمیت بلوچستان شدید زلزلے سے لرز اٹھا

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر حصے شدید زلزلے سے لرز اٹھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کوئٹہ ، خضدار سمیت بلوچستان کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ رکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کا مرکز خضدار سے 60 کلومیٹر دور تھا۔

مزید :

ماحولیات -