حکومت نے خارجہ پالیسی میں توازن رکھا ہوا ہے،کسی بھی ملک سے تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیاں درست نہیں :فواد رسول بھلر

حکومت نے خارجہ پالیسی میں توازن رکھا ہوا ہے،کسی بھی ملک سے تعلقات کے حوالے سے ...
حکومت نے خارجہ پالیسی میں توازن رکھا ہوا ہے،کسی بھی ملک سے تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیاں درست نہیں :فواد رسول بھلر

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انصاف ویلفیئر ونگ پاکستان کے رہنما چوہدری فواد رسول بھلر نے کہا ہے کہ ہم عوامی مشکلات کم کرنے کے لیے نیک نیتی کےساتھ دن رات کوشاں ہیں،آنےوالےدنوں میں ملکی حالات میں مزید بہتری آئیگی اورپاکستان ترقی کرے گا،موجودہ حکومت نے خارجہ پالیسی میں توازن رکھا ہوا ہے،کسی بھی ملک سے تعلقات کے حوالے سے قومی اور سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں نہیں کی جانی چاہئیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری فواد رسول بھلر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے،وزیر اعظم عمران خان نےملک کے بہترین مفاد میں سیاست کو پس پشت ڈالتے ہوئے غیر معمولی فیصلے کئے،کئی دہائیوں کے بیگاڑ کو درست کرنے کیلئے تھوڑاوقت درکارہے،حکومت معیشت کودرست سمت میں ڈالنےکیلئےدن رات کوشاں ہے،حکومتی کوششوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں اور ان کوششوں کے  ثمرات بھی جلد ہی عوام تک پہنچناشروع ہوجائیںگے۔

انہوں نےکہاکہ وزیراعظم عمران خان اپنےعزم سےملک اورعوام کی تقدیربدلیں گے،ہم پانچ سال بعد جب عوام کی عدالت میں جائیں گےتو اللہ کی رحمت سےسرخرو ہوں گے،حکومت نظام انصاف کی بہتری اور اداروں کی اصلاح کےلئےوقتی اور ڈنگ ٹپاؤ پالیسیاں لانے کی بجائے ایسی اصلاحات لا رہی ہے جن کے نتائج سے ہماری آئندہ نسلیں مستفید ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے پہلی مرتبہ اپنی خارجہ پالیسی میں توازن رکھا ہوا ہے، اس لئے کسی بھی  ملک سے تعلقات کے حوالے سے میڈیا پر غیر ذمہ دارانہ بیان بازی اور قیاس آرائیاں نہیں کی جانی چاہئیں اور نہ ہی یہ عمل ملکی مفاد میں ہے،وزیر اعظم عمران خان نے ملک کے بہترین مفاد میں سیاست کو پس پشت ڈالتے ہوئے غیر معمولی فیصلے کئے ہیں، کئی دہائیوں کے بیگاڑ کو درست کرنے کیلئے تھوڑا وقت درکار ہے، حکومت معیشت کو درست سمت میں ڈالنے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -