آل پاکستان پرائیویٹ سکول فیڈریشن نے لانگ مارچ کا اعلان کردیا

آل پاکستان پرائیویٹ سکول فیڈریشن نے لانگ مارچ کا اعلان کردیا
آل پاکستان پرائیویٹ سکول فیڈریشن نے لانگ مارچ کا اعلان کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پندرہ اگست کو اسکول تو کھل نہ سکے ، آل پاکستان پرائیویٹ سکول فیڈریشن نے اب لانگ مارچ کا بھی اعلان کردیا۔آل پاکستان پرائیویٹ اسکول فیڈریشن گزشتہ دو ماہ سے سولہ ستمبر کی بجائے پندرہ اگست کو سکول کھولنے پر بضد رہی مگر پندرہ اگست کو سکول کھولنے کی اجازت نہ دینے پر حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔ صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکول فیڈریشن کے صدر کا کہنا ہے کہ تعلیم و تعلیمی اداروں پر ظالمانہ کاروائی کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے چیف جسٹس پاکستان،آرمی چیف،وزیر اعظم، وزرا اعلی، گورنرز سے اپیل کی کہ ایس او پیز کے تحت دیگر شعبہ جات کی طرح باقاعدہ طورسکولز کھولے جائیں۔ دوسری طرف انہوں نے کہا کہ خودکشی کرنے والےٹیچرز اور دیگرکی موت اور پنجاب بھر کی تعلیمی بدانتظامی کے ذمےدار وزیر تعلیم پنجاب مراد راس سمیت دیگر تعلیم دشمن وزرا تعلیم کو فوری بر طرف کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -