ن لیگی رہنما ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے حکومت سے نجات کے لئے""دعاؤں"" کا سہارا ڈھونڈ لیا

ن لیگی رہنما ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے حکومت سے نجات کے لئے""دعاؤں"" کا سہارا ...
ن لیگی رہنما ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے حکومت سے نجات کے لئے

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مر کزی ر ہنماڈاکٹرمفتاع اسماعیل نےکہاہےکہ حکومت کوآٹااورچینی  چوروں کو پکڑنے کے بجائے نواز شریف کی کافی کی پیالی نظر آتی ہیں،جس طرح پاکستان کو آزادی ملی ہماری دعا ہے کہ عوام کو بھی موجودہ حکمرانوں سے جلد آزادی ملے۔

نجی ٹی وی کےمطابق سابق وزیرخزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نےمیڈیاسےگفتگو کرتےہوئےکہاکہ ہم نے 126 دن کا دھرنا برداشت کیا مگر نیازی حکومت سے نیب آفس پر ایک گھنٹہ لوگوں کا جمع ہونا برداشت نہیں ہوا،حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، نیب مریم نواز کو جتنی باربلائےگی وہ آئیں گی مگر نیب کو چاہیے کہ وہ تالے لگا کردفتر بند نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کوآٹااورچینی  چوروں کو پکڑنے کے بجائے نواز شریف کی کافی کی پیالی نظر آتی ہیں،جس طرح پاکستان کو آزادی ملی ہماری دعا ہے کہ عوام کو بھی موجودہ حکمرانوں سے جلد آزادی ملے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -