آئندہ سال مئی جون میں مرغی کا گوشت کتنے روپے کلو فروخت ہوگا؟پولٹری ایسوسی ایشن نےبم پھوڑ دیا

آئندہ سال مئی جون میں مرغی کا گوشت کتنے روپے کلو فروخت ہوگا؟پولٹری ایسوسی ...
آئندہ سال مئی جون میں مرغی کا گوشت کتنے روپے کلو فروخت ہوگا؟پولٹری ایسوسی ایشن نےبم پھوڑ دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پولٹری کا شعبہ 15 لاکھ سے زائد افراد کو روزگار فراہم کر رہا ہے،گزشتہ دو سال میں تمام شعبہ جات کی پیداواری لاگت بڑھ چکی،اگر یہی صورتحال رہی تو آئندہ سال مئی جون میں مرغی کا گوشت 400 روپے فی کلو سے بھی زائد میں فروخت ہوگا،حکومت پولٹری فارمرز کے بینکوں کے قرض ری شیڈول اور پولٹری کی صنعت کو زراعت کی بنیاد پر کم ترین شرح سود پر قرضے فراہم کرے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نارتھ زون کے وائس چیئرمین چودھری محمد فرغام، رضا محمود خورسند، لاہور پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر طارق جاوید، میجر(ر)جاوید بخاری سمیت دیگر نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پولٹری کی صنعت کل استعمال ہونے والے گوشت کا 40 سے 45 فیصد حصہ مہیا کر رہی ہے جبکہ پولٹری کا شعبہ 15 لاکھ سے زائد افراد کو روزگار فراہم کر رہا ہے، مرغی کا گوشت اور انڈے بائیس کروڑ عوام کی ضرورت ہے تاہم گزشتہ دو سال میں تمام شعبہ جات کی پیداواری لاگت بڑھ چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے نرخ اسی فیصد تک بڑھ چکے ہیں جبکہ زرعی اجناس، گندم سمیت دیگر خام مال کی قیمت میں بھی اضافہ ہو چکا ہے اس لئے حکومت کو پولٹری کی صنعت کو سہولت فراہم کرنا ہوگی، حکومت پولٹری فارمرز کے بینکوں کے قرض ری شیڈول کرائے جبکہ پولٹری کی صنعت کو زراعت کی بنیاد پر کم ترین شرح سود پر قرضے فراہم کیے جائیں، پولٹری فارمرز کو فوری طور پر نئے قرضے فراہم کیے جائیں۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -