اے این ایف نے بلوں میں چھپی کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن کی برطانیہ سمگلنگ ناکام بنا دی 

اے این ایف نے بلوں میں چھپی کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن کی برطانیہ سمگلنگ ...
اے این ایف نے بلوں میں چھپی کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن کی برطانیہ سمگلنگ ناکام بنا دی 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اے این ایف نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چالیس کروڑ مالیت کی 35 کلو ہیروئین لاہور سے برطانیہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق نجی کورئیر کمپنی ڈی ایچ ایل کو ایک پارسل ملا جس میں 32 بلے موجود تھے۔یہ بلے ٹاون شپ لاہور کے رہائشی اسد علی نے برطانیہ ڈون کاسٹر میں مقیم پاکستانی نجیب احمد نامی شخص کو بھجوانے کے لیے لاہور کارگو بھیجے تھے، دوران چیکنگ اے این ایف نے 32 کرکٹ بیٹس میں چھپائی گئی 40 کروڑ سے زائد مالیت کی 35 کلو ہیروئین برآمد کر لی۔ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -