متحدہ عرب امارات کے بعد بحرین اور عمان تیار، اگلے سال تک کون سے مسلمان ملک اسرائیل سے معاہدے کریں گے؟ اسرائیلی انٹیلی جنس وزیر نے اعلان کردیا

متحدہ عرب امارات کے بعد بحرین اور عمان تیار، اگلے سال تک کون سے مسلمان ملک ...
متحدہ عرب امارات کے بعد بحرین اور عمان تیار، اگلے سال تک کون سے مسلمان ملک اسرائیل سے معاہدے کریں گے؟ اسرائیلی انٹیلی جنس وزیر نے اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیل کی انٹیلی جنس کے وزیر نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے بعد عمان اور بحرین بھی اسرائیل کے ساتھ معاہدے کریں گے جبکہ اگلے برس تک کئی مسلمان ملکوں سے معاہدے ہوجائیں گے۔

آرمی ریڈیو سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی انٹیلی جنس کے وزیر ایلی کوہن نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے بعد اسی جیسے معاہدے بحرین اور عمان کے ساتھ بھی ہونے والے ہیں۔ خیال رہے کہ مذکورہ دونوں ممالک نے اسرائیل یو اے ای معاہدے کا خیر مقدم کیا تھا۔

ایلی کوہن نے کہا کہ اگلے برس تک مزید مسلمان ملکوں سے بھی معاہدے ہوں گے ، بالخصوصی افریقی مسلمان ممالک سے امن معاہدے ہوجائیں گے۔ اس حوالے سے سوڈان سرفہرست ہے۔