پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے ایسا دعویٰ کردیا کہ اپوزیشن سرپکڑ کر بیٹھ جائے گی

پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے ایسا دعویٰ کردیا کہ اپوزیشن ...
پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے ایسا دعویٰ کردیا کہ اپوزیشن سرپکڑ کر بیٹھ جائے گی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کرپشن کے آگے بند باندھ دیا ہے،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہوچکا ہے،مشکل حالات سے نکل آئے ہیں اور جلد اچھا وقت آنے والاہے،ہم کاغذی شیروں کی طرح نہیں دلیروں کی طرح کام کرتے ہیں،نئے پاکستان میں کرپشن اور کرپٹ عناصر کی رتی بھر گنجائش نہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال نے لاہور کے صوبائی حلقہ 151میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ دو سالوں میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں،ہم نعرے نہیں، عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں،ہم وعدے نبھانے کے لئے کرتے ہیں، ریکارڈ مدت میں ترقیاتی سکیمیں مکمل کی جارہی ہیں،محروم معشیت طبقات کی محرومیاں دور کرنے اور ان کے حالات بدلنے کا وقت آگیا،عوام نے تبدیلی کا مینڈیٹ دیا، اب تبدیلی آکر رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سچی، مخلص اور باصلاحیت قیادت عوام کے لئے امید کی کرن ہے،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا،مشکل حالات سے نکل آئے ہیں، جلد اچھا وقت آنے والا ہے۔میاں اسلم اقبال نے اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سابقہ ادوار میں ذاتی تشہیر کے منصوبوں اور لوٹ مار کے ذریعے قومی معیشت کو نقصان پہنچایا گیا،کرپٹ عناصر نے ذاتی تجوریاں بھریں، بیرون ممالک محلات خریدے لیکن ملک کو کنگال کردیا تاہم اب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کرپشن کے آگے بندھ باندھ دیا ہے،وزیر اعظم عمران خان کی کرپشن کے خلاف طویل جدوجہد کی بدولت کرپشن کے بڑے بت بے نقاب ہوئے،نئے پاکستان میں کرپشن اور کرپٹ عناصر کی رتی بھر گنجائش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن سے عبارت ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی حکومتیں ملک وقوم کے لئے سیاہ ترین ادوار تھے،سابق حکمرانوں نے غریب عوام کا حق چھینا،انہیں اب حساب دینا پڑے گا،غریب عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والا ہر مافیا انجام کو پہنچے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -