ہوٹل میں پارٹی، پولیس نے 50 لڑکے لڑکیوں کو گرفتار کرلیا، یہ ایسا کیا کام کر رہے تھے کہ ایکشن لینا پڑا؟

ہوٹل میں پارٹی، پولیس نے 50 لڑکے لڑکیوں کو گرفتار کرلیا، یہ ایسا کیا کام کر ...
ہوٹل میں پارٹی، پولیس نے 50 لڑکے لڑکیوں کو گرفتار کرلیا، یہ ایسا کیا کام کر رہے تھے کہ ایکشن لینا پڑا؟

  

میرٹھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرکے شراب پارٹی کرنے والے 50 لڑکوں اور لڑکیوں کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میرٹھ کے ہوٹل میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارٹی کی جارہی تھی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور 50 افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد میں لڑکیاں بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرکے پارٹی کی جارہی تھی جس میں شراب کے دور چل رہے تھے۔ گرفتار افراد کے خلاف کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے بنائے گئے قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -