ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہےگا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہےگا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہےگا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

جن امور میں سخت دشواریاں پیش آ رہی تھیں، ان شاءاللہ اب وہ بہتری کی جانب چل نکلے ہیں اس کا اندازہ آپ کو جلد ہی ہو جائے گا، آج بہرحال اچھا دن ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

اپنے فیصلے میں قوت ارادی پیدا کریں اگر آپ نے ایسا نہ کیا تو مشکلات تنگ کر سکتی ہیں جو لوگ کسی بھی سلسلے میں قدم اٹھانا چاہتے ہیں وہ اب رسک لے سکتے ہیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جب حالات بہتر ہوتے ہیں آپ فضول کاموں میں لگ جاتے ہیں اور جب آپ کو ذرا سی پریشانی آتی ہے تو پھر قسمت کو قصور وار ٹھہراتے ہیں۔ دن اچھے ہیں فائدہ اٹھا لیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

کچھ بھی کر لیں آپ تبدیلی کے دور سے گزر کر ہی رہیں گے اور اس کی ابتدا ہو چکی ہے۔ اس وقت آپ کو حالات کا جائزہ لے کر قدم اٹھانا ہوگا جلد بازی نہ کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

کچھ بھی کر لیں ہونا تو وہی ہے جو میرا اللہ نے چاہنا ہے، پھر حسبنا اللہ و نعیم الوکیل 450مرتبہ روزانہ پڑھ لیا کریں۔ آپ کے تمام معاملات سپرد اللہ ہی رہیں گے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آج کچھ فیصلے کرنے ہوں گے۔ مستقبل کے حوالے سے اور خاندانی امور میں سے اگر جس قدر دور رہیں گے اتنا ہی فائدہ ملے گا۔ اس وقت آپ کے پاس ایک اچھا موقع ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

بلاوجہ کی پریشانی اپنے سر پر سوار مت کریں۔ آپ اس طرح بیمار ہو جائیں گے، جو ہونا ہے وہ تو ہو کر رہے گا، آپ بس بے فکر ہو کر روزگار کی طرف لوٹ آئیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آج اہم دن ہو سکتا ہے۔ آپ کو کسی بڑے کام میں ہاتھ ڈالنا ہوگا اور روزگار کے معاملات پر خاص طورپر زور دینا ہوگا ان دنوں آپ چوکس بھی ضرور رہیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

کسی بھی قسم کی ضرورت کیوں نہ ہو، وہ پوری ہو سکتی ہے اور بڑا رکا ہوا بھی چل سکتا ہے۔ آج آپ کی ایک بات سب کے سامنے آنے کا بھی اندیشہ ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

ابھی کوئی خاص پریشانی نہیں ہے۔ آپ بالکل نہ گھبرائیں۔ بس مطلب پرست لوگوں سے دور رہنے کی کوشش کریں۔ اس وقت آپ کو گھیرا بھی جا رہا ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

جن افراد نے نیا کام شروع کرنا ہے۔ وہ کرسکتے ہیں۔ انشاءاللہ ان کے لئے وہ بڑا اچھا ثابت ہوگا اور اس کے لئے پردہ غیب کے سلسلے بھی بن جانے کی امید ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

روزانہ کے حساب سے ان شاءاللہ ایک عدد فائدہ ہوگا جس پریشانی میں مبتلا ہیں، اس سے نکل جائیں گے۔ آج آپ کو اپنے مطلب کا ایک کام بھی ملتا دکھائی دے گا۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -