خونریزی روکنے کیلئے ملک سے نکلنے کا فیصلہ کیا،اشرف غنی

  خونریزی روکنے کیلئے ملک سے نکلنے کا فیصلہ کیا،اشرف غنی

  

مسقط (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے صدر اشرف غنی کے ملک سے فرار کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا۔اپنے آفیشل فیس بک اکا ؤ نٹ سے اشرف غنی نے کہا کہ آج مجھے ایک مشکل فیصلہ کرنا پڑا اور ملک کو چھوڑنا پڑا۔ان کا کہنا تھاکہ طالبان نے دھمکی دی تھی کہ مجھے ہٹانے کیلئے کابل پر حملوں کیلئے تیار ہیں لیکن میں نے خونریزی کو روکنے کیلئے ملک سے نکلنے کا فیصلہ کیا۔اشرف غنی کا کہنا تھاطالبان نے تلوار اور بند و ق کے زور پر فیصلہ جیت لیا ہے لیکن اب وہ اپنے ہم وطنوں کی عزت اور جائیداد کی حفاظت کے ذمہ دار ہیں۔

اشرف غنی

مزید :

صفحہ اول -