پاکستانی بنگالی برادری کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا،نثار کھوڑو

پاکستانی بنگالی برادری کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا،نثار ...

  

کراچی(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء،سابق ٹاؤن ناظم اورنگی ٹاؤن،قائدوچیئرمین پاکستانی بنگالیز ایکشن کمیٹی شیخ محمد فیروزکی پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدرنثار احمد کھوڑو صاحب سے ان کی رہائش گاہ میں ملاقات ہوئی،شیخ محمد فیروز نے پاکستان بالخصوص سندھ کراچی میں بسنے والے لاکھوں محب وطن بنگالیوں کے دیرینہ مسائل اور ان کے فوری حل کیلئے زور دیا، بنیادی ضروریات زندگی پانی،سیوریج،روڈز،سی سی فلورنگ ودیگر مسائل پر تفصیلی بات چیت کی،1971کے بعد سے تمام سیاسی پارٹیوں نے ہمیشہ اپنے مقاصدوں کیلئے استعمال کیا،پیپلز پارٹی یہ ثابت کریں کہ ان کے تمام مسائل حل کریں گے،وہ دیگر سیاسی پارٹیوں سے مختلف اور شہید ذوالفقار علی بھٹووشہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو اور چیئرمین بلاول بھٹو کے ویژن کے مطابق تمام برادری اورقوموں کو یکساں ایک گلدستہ کے مانند سمجھتی اور مانتی ہیں، صدر پی پی پی صوبہ سندھ نے کہا۔پاکستانی بنگالی برادری کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا،قیام پاکستان سے لیکر آج تک ملک کیلئے ان کی لازوال قربانیاں ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی ان کے مسائل کے حل کیلئے اقدام اٹھانے کیلئے تیار ہیں،پاکستانی بنگالیز محب وطن پاکستانی ہیں،محنت کش،جفا کش اور بہادر برادری ہے،ان کے زخموں کا ازالہ کیا جائے گا،70%پاکستانی بنگالیز کا زریعہ معاش فشنگ،قالین،گارمنٹس ودیگر شعبوں سے وابستہ ہیں،سالانہ کروڑوں ڈالرزرمبادلہ کی شکل میں حکومت پاکستان کو کماکے دیتے ہیں۔شیخ محمد فیروز نے سندھ کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -