کراچی،پاک قطر جنرل تکافل کا آئی کیپ کے ساتھ معاہدہ

  کراچی،پاک قطر جنرل تکافل کا آئی کیپ کے ساتھ معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر) پاک قطر جنرل تکافل لمیٹڈ نے انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان(ICAP)کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت پاک قطرجنرل تکافل آئی کیپ کے ممبران، منسلک اداروں، طلباء اور اسٹاف کوخصوصی رعائت پر تکافل خدمات فراہم کرے گی۔ آئی کیپ کے ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب میں پاک قطر جنرل تکافل کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر ثاقب ذیشان اور سیکریٹری آئی کیپ سید مسعود اخترنے دستخط کئے۔ جبکہ اس موقع پر آئی کیپ کے صدر اشفاق یوسف تولہ، پاک قطر جنرل تکافل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمود ارشد اور پاک قطر جنرل تکافل کے نائب صدر زوہیب علی خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پاک قطر جنرل تکافل کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر ثاقب ذیشان نے کہاکہ آئی کیپ کے ساتھ شراکت داری پر ہمیں خوشی ہے۔ یہ شراکت دار ی تکافل کی فراہمی کے ہمارے طویل المدّت ویژن کو آگے بڑھانے میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ عوام میں تکافل کوریج کے بارے میں آگاہی فراہم کرے گی۔ پاک قطر جنرل تکافل ملک کے پہلے اور سب سے بڑے تکافل گروپ کا حصہ ہے۔ پاک قطر جنرل تکافل پاکستان کی صفِ اوّل کی جنرل تکافل کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ کمپنی نے 2007میں آپریشنز کاآغازکیا تھا۔ پاک قطر جنرل تکافل کارپوریٹ صارفین کے ساتھ ساتھ انفرادی کلائنٹس کیلئے جامع جنرل تکافل مصنوعات کا پورٹ فولیو پیش کرتی ہے۔