پٹرول کی قیمت میں اضافے پر مریم نواز کا بھی ردعمل آگیا

پٹرول کی قیمت میں اضافے پر مریم نواز کا بھی ردعمل آگیا
پٹرول کی قیمت میں اضافے پر مریم نواز کا بھی ردعمل آگیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز کا پٹرول کی قیمت میں اضافے پر کہنا ہے کہ" عوام کیساتھ ہوں،فیصلے کی تائید نہیں کر سکتی"

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارف نے سوال اٹھا یا کہ کیا یہ مذاق ہے؟دنیا بھر میں پٹرول سستا ہو رہا ہے ڈالر بھی نیچے آیا ہے اور حکومت نے پٹرول کی قیمت پھر بڑھا دی ہے؟ پہلے ہی اس ماہ بجلی کے بلوں سے لوگوں کی جان عذاب کو آئی ہے۔ تاجروں کو ریلیف دلوانے والی مریم نواز عام آدمی کے لیے کب بولیں گی؟صارف نے ٹویٹ میں مریم نواز کو بھی ٹیگ کیا ۔

صارف کے ٹویٹ کے جواب میں مریم نواز نے ری ٹویٹ کیا اور کہا کہ "عوام کیساتھ ہوں ،فیصلے کی تائید نہیں کر سکی"۔

واضح رہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کرتے ہوئے پٹرولیم کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافےکے بعد پٹرولیم کی نئی قیمت 233 روپے 91 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 244 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 67 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 199 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 43 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 191 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -