"مزید ایک پیسے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈال سکتا"،پٹرول کی قیمت بڑھنے پر نواز شریف کے ردعمل بارےمریم نواز نے واضح کر دیا

"مزید ایک پیسے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈال سکتا"،پٹرول کی قیمت بڑھنے پر نواز شریف ...

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی نائب صدر مریم نواز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر نواز شریف کا ردعمل واضح کر دیا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ "میاں صاحب نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی اور یہاں تک کہہ دیا کہ میں مزید ایک پیسے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈال سکتا اور اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تو میں اس فیصلے میں شامل نہیں ہوں اور میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے"۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -