کورونا وائرس سے مزید8افراد جاں بحق،مثبت کیسز کی شرح 2.92 فیصد ریکارڈ

کورونا وائرس سے مزید8افراد جاں بحق،مثبت کیسز کی شرح 2.92 فیصد ریکارڈ
کورونا وائرس سے مزید8افراد جاں بحق،مثبت کیسز کی شرح 2.92 فیصد ریکارڈ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں ، گزشتہ روز مہلک وائرس سے مزید 8افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2.92فیصد ریکارڈ کی گئی ۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 12 ہزار273 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 358 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے،قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کورونا کے 165 مریضوں کی حالت نازک ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.92 ریکارڈ کی گئی۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -