ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر لاہور پہنچے تو استقبال کس طرح کیا گیا ؟ جانئے 

ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر لاہور پہنچے تو استقبال کس طرح ...
ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر لاہور پہنچے تو استقبال کس طرح کیا گیا ؟ جانئے 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ہیرو اولمپیئن ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر لاہور پہنچ گئے ، ایئر پورٹ آمد پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر ترکش ائیر لائن کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پہنچے جہاں ارشد کے اہل خانہ سمیت سپورٹس بورڈ کے عہدیداروں، وزیر کھیل پنجاب ملک تیمور مسعود، ڈی جی سپورٹس محمد طارق قریشی اورڈائر یکٹر ایڈمن سید حمیر شاہ نے بھر پور استقبال کیا اور انہیں گلدستے پیش کیے۔لاہور ائیرپورٹ کے باہر گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی آمد پر ان کے پرستاروں نے پھولوں کے ہار پہنائے، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑےڈالے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم کا کہنا تھاکہ میں اللہ پاک اور پاکستانی عوام کا شکرگزار ہوں جن کی دعاؤں سے آج میں 2گولڈ میڈل جیتا ہوں، میں کوچز، فیڈریشن کا بھی شکرگزار ہوں جنہوں نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا ۔

 حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ ہمیں انٹرنیشنل لیول کی ٹریننگ دی جائے اور ایتھلیٹس کے لیے الگ میدان مہیا کیا جائے۔وزیر کھیل ملک تیمور مسعود نے کہا کہ ارشد ندیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، ملک میں ایتھلیٹس کی بھرپور سپورٹ کریں گے اور میاں چنوں میں عالمی معیار کا گراؤنڈ بھی بنائیں گے۔

مزید :

کھیل -