موٹر وے پر خوفناک حادثے کا شکار ہونے والی بس کے مسافروں کے نام سامنے آگئے 

موٹر وے پر خوفناک حادثے کا شکار ہونے والی بس کے مسافروں کے نام سامنے آگئے 
موٹر وے پر خوفناک حادثے کا شکار ہونے والی بس کے مسافروں کے نام سامنے آگئے 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملتان سکھر موٹر وے خوفناک حادثے کا شکار ہونے والی بد قسمت بس کے مسافروں کے نام سامنے آگئے ہیں ، موٹر وے پولیس نے مسافروں کی فہرست جاری کر دی ۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق بس میں مجموعی طور پر 24 مسافر سوال تھے جن میں سے دو حیدر آباد جبکہ 22 مسافر کراچی جا رہے تھے ،  تمام مسافر لاہور سے سوار ہوئے تھے ۔

لاہور سے  عثمان  اور رئیس حیدر آباد کیلئے سوار ہوئے تھے  جبکہ کراچی جانے والے مسافروں میں  زاہد ، انس شاہد ، محمد عرفان ،  نوید اشرف ،  عدیل شاہد ، شاہد یعقوب ، ریاض ، عبد النافع، حسن ، احمد ،حاشر احمد ، محمد مدثر ، شاہد یعقوب  شامل ہیں ۔

مسافر عدیل شاہد ،  شاہد یعقوب ، عبدالنافع ، انس شاہد ، حسن ، حاشر احمد  اور شاہد یعقوب کے نام پر دو ، دو سیٹیں لی گئیں جس کے باعث ان کے ساتھیوں کی شناخت تادم تحریر نہ ہو سکی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -