پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کے حالیہ اضافے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے،

نجی ٹی وی "سماء "کے مطابق جوڈیشل ایکٹوزم پینل نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے متفرق درخواست دائر کی ،درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں،حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا، حکومت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حالیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -