مسلم لیگ (ق) کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن میں سماعت ، کامل علی آغا پیش ہو گئے 

مسلم لیگ (ق) کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن میں سماعت ، کامل ...
مسلم لیگ (ق) کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن میں سماعت ، کامل علی آغا پیش ہو گئے 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ق) کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت ہوئی ، سماعت چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت پانچ رکنی کمیشن  نے کی ، کامل علی آغا الیکشن کمیشن میں پیش ہو گئے ۔ 

پرویز الہی کے وکیل نے  الیکشن کمیشن میں کہا کہ ہمیں جواب کی کوئی کاپی موصول نہیں ہوئی ، آج کیس کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دینے تھے ، پریس ریلیز کی بنیاد پر ہی کیس بنا دیا گیا۔ پرویز الٰہی کے وکیل نے  الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج  کرتے ہوئے کہا کہ   الیکشن کمیشن کیس کی سماعت  نہیں کر سکتا۔

ممبر اکرام اللہ خان نے استفسار کیا کہ جب آپ کو کوئی نوٹس ملا ہی نہیں تو ہائیکورٹ میں چیلنج کیسے کیا۔ وکیل پرویز الٰہی نے کہا کہ آج کے دور میں میڈیا کے ذریعے ہر خبر مل جاتی ہے ،  لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے کیس پر دائرہ اختیار متعین کرنے کی ہدایت کی ۔

چیف الیکشن کمشنر نے  کہا کہ کیا آپ کو کوئی شک ہے کہ الیکشن کمیشن قانون کے مطابق فیصلہ نہیں کرے گا۔  چودھری شجاعت کے وکیل  نے اعتراضات پر جواب دینے کیلئے وقت مانگ لیا۔

الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 18 اگست تک ملتوی کر دی ۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -