پی ٹی آئی ایم این ایز کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کیخلاف درخواستوں پر سماعت پیر تک ملتوی 

پی ٹی آئی ایم این ایز کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کیخلاف درخواستوں پر ...
پی ٹی آئی ایم این ایز کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کیخلاف درخواستوں پر سماعت پیر تک ملتوی 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کیخلاف درخواست پر سماعت پیر تک ملتوی ۔

نجی ٹی وی "سماء "کے مطابق  اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی درخواست پر قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی ،سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ پوری دنیا کو اس پٹیشن کا پتہ ہے ،سوائے سپیکر آفس کے،پی ٹی آئی کی درخوست میں اس وقت کے ڈپٹی سپیکر کے آرڈر ہیں،سپیکر آفس صرف یہ بتا دے استعفے منظور ہونے والا وہ آرڈر درست ہے یا نہیں ، اگر وہ آرڈر درست ہے تو نشستیں خالی قرار دیں ،نئے الیکشن کرائیں ،جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اگر میں کل جج نہیں رہتا تو آج کے آرڈر کالعدم تو نہیں ہو جائیں گے ، 123ارکان میں سے کسی نے بھی اپنے استعفے چیلنج نہیں کیے،آپ تو حلقوں کے ضمنی الیکشن بھی رکوانے آئے ہوئے ہیں،سپیکر قومی اسمبلی کے نمائندے نے جواب کیلئے مہلت مانگ لی جس کے بعد سماعت پیر تک  کیلئے ملتوی  کر دی گئی ۔

مزید :

قومی -