پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں 75ویں یوم آزادی کے سلسلے میں جشن آزادی مشاعرہ

پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں 75ویں یوم آزادی کے سلسلے میں جشن آزادی مشاعرہ
پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں 75ویں یوم آزادی کے سلسلے میں جشن آزادی مشاعرہ

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان سوشل سینٹرشارجہ میں 75ویں یوم آزادی کے سلسلے میں چوہدری خالد حسین  صدر پاکستان سوشل سینٹرشارجہ کی سرپرستی میں جشن آزادی مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا  جس میں متحدہ عرب امارات کے مشہور شعراء نے بھر پور شرکت کی۔

ڈاکٹر صباحت عاصم  واسطی نے مشاعرے کی صدارت کے فرائض انجام دیئے ، مشاعرے میں مہمان خصوصی اشرف شریف  تھے جو پاکستان سے تشریف لائے. انہوں نے اپنے اشعار سے سب کے دل موہ لئے، مہمان اعزازی اعجاز شاہین تھےجواردو ادب کی خدمت کرنے والی آرگنائزیشن"  کسوٹی جدید" کے بانی بھی ہیں۔ نظامت کے فرائض شارجہ سوشل سینٹر کی کلچرل ہیڈ صائمہ نقوی نے انجام دیئے۔ریحان صدیقی اورعمادالملک نے خصوصی شرکت کی۔  سید سروش آصف  نے اپنا کلام سنا کر  حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ شاعرہ عائشہ شیخ عاشی نے اپنے عمدہ اشعار سے جیسے مشاعرے میں جان ڈال دی ہو۔  ابو ظبی سے آئے  مشہور شعراء ابرار ،مسرت اور احمد رضا نے اپنے خوبصورت اشعار سے سامعین سے داد وتحسین پائی-  

فجیرہ کے  معید مرزا نے اپنے عمدہ اشعار سے محفل کی رونق بڑھا دی ۔ حنا عباس اور مسکان نے اپنے عمدہ  اور بہترین اشعار سے محفل کا ماحول  گرما دیا ۔ ذیشان سید مسعود نقوی، ذاور پرتیک نے بھی اپنے عمدہ کلام سے حاضرین کو نوازا۔ شیر اکبر آفریدی نےبہترین  نعتیہ اشعار پڑھے ۔ پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے ڈائریکٹر عمران رفیق نے سب کو خوش آمدید کہا اور ڈائریکٹر فراز احمد صدیقی نے سب کا شکریہ ادا کیا۔

عبدالوحید پال، سید سلیم اختر، ملک اسلم ،فرزانہ منصور، رانا ارشد،طارق ندیم، ملک شہزاد ، عارف حسین منہاس سطوت، زبیدہ خانم، انجینئر عظمان اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کر کے محفل کی رونق کو دوبالا کر دیا۔ چوہدری خالد حسین صدر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ نے پیغام دیا کہ آج  جب اردو زبان ایک مشکل دور سے گزر رہی ہے  ایسی ادبی سرگرمیوں کا انعقاد کرنا بہت ضروری ہے  تاکہ اردو زبان کو فروغ مل سکے.

مزید :

تارکین پاکستان -