پہلا ون ڈے ،پاکستان کی نیدر لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

پہلا ون ڈے ،پاکستان کی نیدر لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ
پہلا ون ڈے ،پاکستان کی نیدر لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

  

روٹرڈیم(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کی نیدرلینڈز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے ، پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 153رنز بنا لیے ہیں۔

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )مینز ورلڈکپ سپر لیگ میں  پاکستان اور نیدر لینڈز کے درمیان 3ون ڈے انٹرنیشنل میچز شامل ہیں جس میں پہلا میچ روٹرڈیم میں کھیلا جا رہا ہے ،پاکستان کی جانب سے اوپنر بلے باز فخر زمان اور کپتان بابر اعظم کریز پر موجود ہیں ،جبکہ اوپنر امام الحق صرف 2رنز بنا کر آوٹ ہو گئے تھے، بابر اعظم 63 اور فخر زمان 82 رنز بنا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سیریز کے ابتدائی 2میچز میں پاکستان کو شاہین شاہ آفریدی کی خدمات دستیاب نہیں ہوں گی تاہم آئی سی سی ون ڈے انٹرنیشنل پلیئرز رینکنگ میں دوسرے بہترین بیٹر امام الحق میزبان ٹیم کے خلاف پاکستان کی جانب سے اوپننگ کریں گے۔

پاکستان کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں جب کہ نائب کپتان شاداب خان ہیں، امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان اور سلمان علی آغا پلیئنگ الیون میں شامل ہیں ،خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد وسیم، حارث رؤف اور نسیم شاہ بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے،پہلا آج جب کہ دوسرا 18 اگست اور تیسرا 21 اگست کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -