تھل میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی اور اس کے مبینہ آشنا کو قتل کردیا

تھل میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی اور اس کے مبینہ آشنا کو قتل کردیا
تھل میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی اور اس کے مبینہ آشنا کو قتل کردیا

  

جیکب آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تھل میں غیرت کے نام پر ایک شخص نے بیوی اور اس کےمبینہ آشنا کو فائرنگ  کر کے قتل کر دیا۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق سندھ کے ضلع جیکب آباد کی تحصیل تھل میں نام نہاد غیرت کے نام پر قتل کے مقدمے میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور اس کے عاشق کو گولی مار کر قتل کر دیا۔پولیس نے مقتولین کی شناخت عابدہ کھوسو اور عبدالوہاب کھوسو کے نام سے کی ہے،واقعہ لیاقت کھوسو نامی گاؤں میں پیش آیا جو تھانہ میرپور بڑو کی حدود میں واقع ہے،پولیس نے ملزم عابد کھوسو کو گرفتار کر کے لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -