حکومت کا سرکاری سکیم کے تحت حج کرنے والے ہر حاجی کو 31 اگست تک ڈیڑھ لاکھ روپے واپس کرنے کا اعلان 

حکومت کا سرکاری سکیم کے تحت حج کرنے والے ہر حاجی کو 31 اگست تک ڈیڑھ لاکھ روپے ...
حکومت کا سرکاری سکیم کے تحت حج کرنے والے ہر حاجی کو 31 اگست تک ڈیڑھ لاکھ روپے واپس کرنے کا اعلان 

  

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے 31 اگست تک سرکاری سکیم کے تحت حج کرنے والے ہر حاجی کو ڈیڑھ لاکھ روپے واپس کرنے کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی  "جیو نیوز" کے مطابق  حج آپریشن 2022 کی تکمیل کے بعد وزیر مذہبی امور  مفتی عبدالشکور نے  اعلان کیا کہ  31 اگست تک سرکاری سکیم کے تحت حج کرنے والے  ہر حاجی کو ڈیڑھ لاکھ روپے واپس کئے جائیں گے ۔ رقم کی واپسی سبسڈی کی مد میں کی جائے گی جبکہ ادائیگی کا عمل  31 اگست تک مکمل کیا جائے گا۔

وزیر مذہبی امور کے مطابق حجاج کرام اپنی اصل شناختی دستاویزات دکھانے کے بعد یہ رقوم  متعلقہ بینکوں سے لے سکتے ہیں ، جن حاجیوں کے اکاؤنٹس ہیں  ان کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جائے گی ، مجموعی طور  پر 5 ارب  10 کروڑ  73 لاکھ 50 ہزار روپےسرکاری سکیم کے تحت   حج کرنے والے 34 ہزار 49 حاجیوں کو واپس کئے جائیں گے ۔ حجاج کو رقوم کی واپسی کی اطلاع ایس ایم ایس کے ذریعے دی جائے گی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -