ٹانک میں پولیو ٹیم پر حملہ،فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

ٹانک میں پولیو ٹیم پر حملہ،فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید
ٹانک میں پولیو ٹیم پر حملہ،فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

  

 پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبر پختونخوا کے علاقے ٹانک میں پولیو ٹیم پر مسلح افراد کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے ،لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں ۔

نجی ٹی وی" ایکسپریس نیوز "کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے اہلکاروں میں کانسٹیبل پیر رحمٰن اور نثار شامل ہیں، ٹیمیں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں مصروف تھیں کہ مسلح افراد نے حملہ کردیا،واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ کراچی، حیدرآباد اور جنوبی خیبرپختونخوا کے 6 اضلاع بنوں، لکی مروت، شمالی و جنوبی وزیرستان، ڈی آئی خان اور ٹانک میں قومی انسداد پولیو مہم کا گزشتہ روز آغاز کیا گیا تھا ۔ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کے مطابق 22 سے 26 اگست تک ملک کے دیگر علاقوں میں بھی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم شروع کی جائے گی۔

کراچی، حیدر آباد اور خیبرپختونخوا کے 6 اضلاع میں پولیو مہم 24 اگست تک جاری رہے گی  جبکہ بلوچستان میں پولیو مہم 29 اگست سے 4 ستمبر تک جاری رہے گی ،یاد رہے کہ رواں برس پاکستان میں اب تک پولیو کے 14 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -