ضمنی الیکشن ،عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر ایک اور حلقے میں اعتراض دائر

ضمنی الیکشن ،عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر ایک اور حلقے میں اعتراض دائر
ضمنی الیکشن ،عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر ایک اور حلقے میں اعتراض دائر

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی کے مستعفی ہونے کے بعد  خالی 9نشستوں پر ضمنی الیکشن پر سابق وزیر اعظم اور چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات پر این اے 237کے بعد این اے 246میں بھی اعتراضات دائر کر دیئے گئے  ہیں ۔

نجی ٹی وی "سماء "کے مطابق نبیل گبول، جاوید ناگوری، ایم کیو ایم کے طیب ہاشمی نے عمران خان کے کاغذات پر اعتراض اٹھایا، کہا گیا ہے کہ عمران خان صادق و امین نہیں رہے، فنڈنگ کا پیسہ بھی ظاہر نہیں کیا۔

مزید :

قومی -