سپیکر پنجاب اسمبلی کے دوبارہ انتخاب کی درخواست، لاہور ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کر دیا

سپیکر پنجاب اسمبلی کے دوبارہ انتخاب کی درخواست، لاہور ہائیکورٹ نے نوٹس جاری ...
سپیکر پنجاب اسمبلی کے دوبارہ انتخاب کی درخواست، لاہور ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے سپیکر پنجاب اسمبلی کے دوبارہ انتخاب سے متعلق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں اور جواب طلب کر لیے ہیں۔

 لاہور ہائیکورٹ میں سپیکر پنجاب اسمبلی کے دوربارہ انتخاب کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے سپیکر سمیت دیگر فریقین کو جواب جمع کروانے کیلئے 8 ستمبر تک مہلت دیدی ہے۔درخواست میں سپیکر سبطین خان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ سیپکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیئے گئے،سپیکر کے انتخاب کو کالعدم قرار دیا جائے اور دوبارہ انتخاب کروانے کا حکم جاری کیا جائے۔